ژالہ باری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اولوں کی بارش۔ "قانون دولت نے ہندوستان کی امید افزا تحریکوں کے ساتھ وہی سلوک کیا ہے جو ژالہ باری ایک سر سبز اور لہلہاتے کھیت کے ساتھ کرتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں بحیثیت صحافی، ١٤٥ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'ژالہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'باریدن' سے مشتق صیغۂ امر 'بار' بطور لاحقہ فاعلی کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'ژالہ باری' بنا۔ ١٩٧٤ء کو "اردو املا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اولوں کی بارش۔ "قانون دولت نے ہندوستان کی امید افزا تحریکوں کے ساتھ وہی سلوک کیا ہے جو ژالہ باری ایک سر سبز اور لہلہاتے کھیت کے ساتھ کرتی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خاں بحیثیت صحافی، ١٤٥ )

جنس: مؤنث